پاکستان

آئی فون 16 سیریز کی قیمتوں میں کمی، پی ٹی اے ٹیکس کے بعد کتنے میں ملے گا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں ایپل آئی فون 16سیریز کے باضابطہ اعلان کے بعد مارکیٹ میں آئی فونز کی قیمتوں اور پی ٹی اے ٹیکس میں کمی واقع ہوئی ہے۔
رواں سال ستمبر میں آئی 16 متعارف کروائے جانے کے بعد دنیا بھر میں اس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی تھیں، اور پاکستان جیسے ملک میں جہاں کوئی ایپل سٹور نہیں ہے، نئے آئی فونز پریمیم قیمتوں پر دستیاب تھے۔
تاہم اکتوبر میں ایپل کے پاکستان میں تسلیم شدہ ڈسٹری بیوٹر مرسینٹائل نے آئی فون 16 سیریز کی باضابطہ قیمتوں کا اعلان کیا جو ایپل سٹور کی قیمتوں کے مطابق تھیں۔
ایپل سٹور پر 1200 ڈالرز کا بکنے والا آئی فون 16 پرو میکس پاکستان میں 5 لاکھ 40 ہزار روپے پر لانچ کیا گیا جس میں پی ٹے اے ٹیکس بھی شامل تھا۔
آئی فون 16 لانچ ہونے کے ابتدائی دنوں میں جہاں پاکستانی صارفین ریٹلیرز اور ری سیلرز کو بھاری ادائیگیاں کر رہے تھے وہیں 2 لاکھ سے زائد پی ٹی اے ٹیکس بھی ادا کرنا پڑ رہا تھا۔
گزشتہ عرصے میں آئی فون 16 پرو میکس کا شناختی کارڈ پر پی ٹی اے ٹیکس 2 لاکھ 13 ہزار جبکہ پاسپورٹ پر 1 لاکھ 83 ہزار روپے کے قریب تھا جو اب فون کی قیمتوں کے ساتھ ہی کم ہو چکا ہے۔
واضح رہے پی ٹی اے کسی بھی فون پر ٹیکس کا تعین مختلف عناصر کو مدنظر رکھتے ہوئے کرتا ہے جس میں فون کی قیمت، ٹیکس ریٹ، کسٹمز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس شامل ہوتے ہیں۔
آج سے کچھ ماہ قبل پاکستان میں واحد ایپل ڈسٹری بیٹوڑ مرسینٹائل ہی موجود تھا، تاہم ستمبر میں جی نیکسٹ نامی کمپنی بھی ایپل ڈسٹری بیوٹرز کی فہرست میں شامل ہو چکی ہے اور اس وقت مارکیٹ میں مرسینٹائل اور جی نیکسٹ دونوں کمپنیوں کے ترسیل کردہ آئی فونز دستیاب ہیں۔
جی نیکسٹ کمپنی اس سے قبل سام سنگ اور ٹیکنو جیسے دیگر برانڈز کے فون پاکستان میں تقسیم کرتی تھی اور حال میں انہوں نے ایئر لنک نامی کمپنی سے شراکت اختیار کرتے ہوئے ایپل مصنوعات کی ترسیل کو وسیع کیا ہے۔
جہاں اضافی ڈسٹری بیوٹرز کے آنے سے پاکستانی مارکیٹ میں قائم ایپل مصنوعات کی اجارہ داری کم ہوئی وہیں نئے آئی فون 16 کی قیمتوں میں بھی 20 سے 30 ہزار کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
اس تمام صورتحال میں آئی فون 16 سیرز پر عائد ٹیکس بھی کچھ حد تک کم ہوا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ فون ورلڈ کے مطابق نئے آئی فون 16، 16 پلس، 16 پرو اور پرو میکس پر عائد نئے پی ٹے اے ٹیکس کی تفصیلات ٹیبل میں دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *