ممبئی (قدرت روزنامہ)شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان ،ارباز مرچنٹ اور منمن دھمیچا کی درخواست ضمانت خصوصی عدالت کی جانب سے مسترد کر دی گئی ہے تاہم ان کے وکلاءبچوں کو باہر نکلوانے کیلئے ممبئی ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں لیکن اس موقع پر ارباز مرچنٹ کے والد اسلم مرچنٹ بھی میدان میں آ گئے ہیں اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیاہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز مرچنٹ کے والد اسلم مرچنٹ نے کہا کہ میں اپنے بیٹے کی سیکیورٹی کے حوالے سے پریشان ہوں اور اس کے چہرے پر خوف صاف ظاہر ہے ۔عدالت میں کیس کی سماعت کے بعد میں اپنے بیٹے ارباز سے بات کرنا چاہتا تھا اور میں نے کوشش بھی کی لیکن کامیابی نہ مل سکی ، میں کھر پولیس سٹیشن بھی گیا جو کہ میرے گھر کے قریب ہے ، پولیس سٹیشن میں ، میں نے اپنا نمبر بھی رجسٹر کروایا تاکہ مجھے بیٹے سے بات کرنے کا موقع مل جائے جس کی سیکیورٹی اس وقت سب سے تشویش ہے ، اخبارات میں چھپا ہے کہ اسے جنرل بیرک میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔
اسلم مرچنٹ کا کہناتھا کہ گزشتہ ہفتے میں بیٹے سے ایک مرتبہ بمشکل تین منٹ کیلئے بات ہوئی تھی ، مجھے نہیں معلوم کہ میرا بیٹا کیساہے اور جیل کی دیواروں کی پیچھے کیا ہور ہا ہے ، مجھے یہ بھی نہیں پتا کہ اس کے ساتھ بیرک میں اور کون رہ رہاہے اور اس کے اردگرد کے لوگ کیسے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ جب گزشتہ ہفتے اسلم سے میری تین منٹ کیلئے ویڈیو کال پر بات کروائی گئی تو اس کے چہرے پر خوف صاف ظاہر تھا ، جب اس نے مجھ سے التجا کی تو میں اس کی آواز میں لڑکھڑاہٹ محسوس کر سکتا تھا ، وہ مجھے کہارہا تھا کہ پاپا ہمیں یہاں سے باہر نکالیں ہم بے قصور ہیں ۔اس کے چہرے پر طاری خوف نے مجھے ڈرا کر رکھ دیاہے ، جس کی وجہ سے میں اس کی سیکیورٹی کو لے کر پریشان ہوں ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے حکومت سے گلے شکوے کرتے ہوئے کہاہے کہ…
مدینہ منورہ (قدرت روزنامہ )بھارتی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ثنا سلطان کے نکاح کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سروسز چیفس کی مدت اور پریکٹس اینڈ پروسیجر سمیت اہم بلز کا گزٹ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں 2.5 فیصد کمی کردی…
ممبئی (قدرت روزنامہ ) بھارتی فضائیہ کا مگ 29 طیارہ آگرہ میں گر کر تباہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی اور سینیٹ نے تینوں مسلح افواج کے سربراہان کی مدت…