بلوچستان

ژوب؛ تحریک انصاف کے قافلے روکنے کی کوشش میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پاؤں ٹوٹ گیا

ژوب(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع ژوب میں تحریک انصاف کے قافلے کو روکنے کی کوشش میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا پاؤں فریکچر ہو گیا۔

نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ژوب میں پی ٹی آئی قافلے میں شامل گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کے دوران ایک گاڑی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورنگزیب کاسی کے پاؤں پر چڑھ گئی،گاڑی چڑھنے کے باعث پاؤں فریکچر ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد جانے والے پی ٹی آئی کا ایک بڑا قافلہ انتظامیہ کا حصار توڑ کر بلوچستان سے ڈی آئی خان خیبر پختونخوا پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ،بلوچستان سے پی ٹی آئی کی مزید قافلوں کو روکنے کیلئے کوئٹہ ژوب اور ڈی آئی خان قومی شاہراہوں کو چار مقامات سواڑہ پل،سلیازہ ، مانی خواہ اور دانہ سر کے مقام پر لیویز فورس تعنیات کر کے بند کر دیا گیا ۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *