ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور عامر خان ایک بار پھر اکٹھے سکرین پر دکھائی دیں گے اور اس بارے میں 41 سالہ اداکارہ کرینہ کپور خان کاکہناتھاکہ فلم تھری ایڈیٹس اور تلاش کے بعد ایک بار پھر عامر خان کیساتھ کام کرنے پر خوشی ہے ، یہ بہت خاص ہوگی اور عامر خان نے اس نئی فلم ” لال سنگھ چڈھا” کے لیے بڑی محنت کی ۔
بھارتی میڈیا کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور نے عامر خان کیساتھ فلم کی تفصیلات شیئرکیں اور بتایا کہ فلم کا سکرپٹ بہت عمدہ ہے اور مجھے امید ہے کہ سکرین پر بھی ہرکسی کو پسندآئے گا۔ کورونا کے دوران فلم کی شوٹنگ کا تجربہ شیئرکرتے ہوئے کرینہ کپور کاکہناتھاکہ وبا کے دوران ہی فلم کے کئی حصے دہلی میں مکمل کیے ، یہ پہلا موقع تھا جب کورونا کے دوران ہی میں سیٹ پر گئی اور تمام حفاظتی تدابیر اپنائیں، اس سے مجھے اعتماد بھی ملا کہ میں جب ہم چند لوگ بھی فلم شوٹ کررہے ہوں تو میں اچھا کرسکتی ہوں، کم لوگوں کیساتھ کام کرنا بہتر ہے کیونکہ اپنے پر زیادہ توجہ دی جاسکتی ہے۔
اداکارہ کاکہناتھاکہ ” یہ اس سے بہتر ہے کہ جب 200 لوگ آپ کے اردگرد ہوں اور ان کی اس وقت ضرورت بھی نہ ہو”۔ رپورٹس کے مطابق لال سنگھ چڈھا کی 2022 ء میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز متوقع ہے ۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مشیر وزیر اعظم برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے…
اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)امارات میں جاری ویزا ایمنسٹی اسکیم کے حوالے سے دبئی امیگریشن نے جیو…
ممبئی(قدرت روزنامہ)وینا ناگدا بھارت کی وہ مشہور مہندی آرٹسٹ ہیں جو اپنے خوبصورت آرٹ اور…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں روزانہ غیر اخلاقی ویب سائٹس تک رسائی کی 2 کروڑ کوششوں…