کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاہے کہ اپوزیشن اور ناراض اراکین کو نمبر گیمز پر اعتماد ہے تو ووٹنگ تک انتظار کریں،رات گئے پارلیمانی لیڈر کیلئے درخواست پر انہی لوگوں کے دستخط ہیں جن کے بارے میں کہاجاتاہے کہ وہ غائب ہیں، ہر قدم اور معاملے کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں ایسا پروپیگنڈا نامناسب ہے ان لوگوں کی مایوسی اور لالچ اب سمجھ سے بالاتر ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اور ناراض اراکین کو نمبر گیمز پر اعتماد ہے تو ووٹنگ تک انتظار کریں کچھ دونوں سے پروپگنڈا کیا جارہاہے غلط فیگرزبتایاجارہاہے غیر حاضر ممبران کا الزام لگایا گیا کہ ان کو لاپتہ کیا گیا ہے بشری رند نے بھی ٹویٹ پر کہاہے کہ میں لاپتہ نہیں بلکہ اسلام آباد میں ہوں۔پروپگنڈا کرنا غیر مناسبت ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ ماہ سے سوشل میڈیا پر ایک گروپ کے الزامات، منفی پروپیگنڈا جاری ہے گزشتہ روز تحریک عدم اعتماد کے موقع پر اراکین کے غائب ہونے کا الزام لگایا گیاکوئی ممبر اپنی مرضی سے نہیں آتا تو کہا جاتا ہے وہ غائب ہو گیا ہے میڈم بشری رند کا ٹویٹ بھی آ گیا کہ وہ علاج کے لیے گئی ہیں جام کمال نے کہاکہ کبھی وزیراعظم کی آمد سے متعلق بات کی گئی، ایسا پروپیگنڈا نامناسب ہے ان لوگوں نے پارلیمانی گروپ کے نئے لیڈر کی درخواست جمع کرائی ہے اس گروپ نے درخواست رات گئے اسپیکر کے پاس جمع کرائی جن کے بارے میں کہا گیا غائب ہیں، درخواست پر ان کے دستخط ہیں ان لوگوں کو جاننا چاہیے ہر قدم اور معاملے کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں ان کو اپنے نمبرز پر اعتماد ہے تو چار پانچ دن انتظار کریں، سب واضح ہو جائے گاان لوگوں کی مایوسی اور لالچ اب سمجھ سے بالاتر ہے۔
وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…
لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…
جھانسی (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ لگنے…
کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…