پنجاب

گجرات کے عوام نے عمران خان کی کال پر باہر نکل کر مینڈیٹ چوروں کو مسترد کر دیا، پرویز الٰہی کی اہلیہ کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما چوہدری پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے کہا ہے کہ گجرات اور پاکستان کے عوام نے عمران خان کی کال پر باہر نکل کر مینڈیٹ چوروں کو مسترد کر دیا ہے۔ قیصرہ الٰہی نے کہا کہ آج چوہدری پرویز الٰہی اور چوہدری مونس الٰہی کی ہدایت پر گجرات میں پرامن احتجاج کی شروعات ہوئی ہے، گجرات اور پاکستان کے عوام نے عمران خان کی کال پر باہر نکل کر مینڈیٹ چوروں کو مسترد کر دیا ہے۔
سماء نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آزادی تک ہم اپنا پرامن احتجاج جاری رکھیں گے، ہمارے پرامن کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، پنجاب حکومت کی ایما پر ہمارے کارکنوں کو بے بنیاد اور جھوٹے پرچوں میں نامزد کر کے گرفتار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری تنویر گوندل، چوہدری جاوید ماجرہ، توصیف شاہ، چوہدری اعجاز چک بھولا سمیت تمام کارکنوں کی گرفتاری کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ قیصرہ الٰہی کا کہنا تھا کہ ہمارے قریبی ساتھی اور کارکنوں کو آج گرفتار کیا گیا ہے لیکن اس سے ہمارے ارادے انشاء اللہ کمزور نہیں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *