کچھ ذاتی وجوہات کی بنا ء پر اسمبلی نہ آسکی،ماہ جبین شیران کا ٹویٹ، میر اکبر آسکانی اور لیلہ ترین کا موقف تاحال سامنے نہیں آسکا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی ماہ جبین شیران نے بھی ٹوئٹر پر اپنا بیان جار ی کردیا تاہم میر اکبر آسکانی اور لیلہ ترین کا موقف تاحال سامنے نہیں آسکا، جمعرات کوما ہ جبین شیران نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کچھ ذاتی وجوہات کی بناء پر میں گزشتہ روز اسمبلی کے اجلاس میں نہیں پہنچ سکی تھی میں محفوظ اور خیریت سے ہوں انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مسائل پر بات چیت کا عمل جاری ہے فیصلہ بلوچستان اور اسکے عوام کے حق میں لیں گے، قبل ازیں بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن میر ظہور بلیدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں آئی جی پولیس کے نام دی گئی درخواست شامل کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آئی جی پولیس کو لاپتہ ارکان کی بازیابی کے حوالے سے درخواست دے دی ہے درخواست میں وزیراعلیٰ پر ارکان کو گرفتار کر کے حبس بے جا میں رکھنے کا الزام بھی عائد کی گیا اور ارکان کی بازیابی اور ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست کی گئی تھی،میر ظہور بلیدی نے کہا کہ ہم اپنی پور ی کوشش کر رہے ہیں کہ لاپتہ ارکان سے رابطے کریں لیکن انکے موبائل فون بند ہیں انہوں نے کہا کہ ماہ جبین شیران کی بیٹی ہیں وہ ضرور 25تاریخ کو اپنا ووٹ کاسٹ کریں گی واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان سردار عبدالرحمن کھیتران کی جانب سے پانچ ارکان کے لاپتہ ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا جسکی حکومت نے تردید کی تھی بی اے پی کے رکن عبدالرشید بلوچ اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہی منظر عام پر آگئے تھے جبکہ بشریٰ رند اور ماہ جبین شیران نے ٹوئٹ کر کے اپنی پوزیشن واضح کی تاہم میر اکبر آسکانی اور لیلہ ترین نے موقف تاحال سامنے نہیں آسکا۔

Recent Posts

مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کروادی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے حکومت کو کل…

1 min ago

علی امین گنڈا پورآخر تھے کہاں؟وزیراعلیٰ کے پی نے خود بتادیا

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی گمشدگی کا ڈراپ سین ہوگیا۔…

19 mins ago

وزیراعلیٰ گنڈاپور نے ڈی چوک کے بجائے کے پی ہاؤس جانے کی وجہ بھی بتادی

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور24گھنٹے سے زائد وقت گزرنے کے بعد بالآکر…

23 mins ago

بیرسٹر سیف کا احتجاج کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکار سے متعلق بڑا انکشاف

پشاور (قدرت روزنامہ) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران…

1 hour ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور منظر عام پر آگئے. وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

1 hour ago

ماہرہ شرما ایوارڈ شو میں سٹیج کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے گر پڑیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلیٹی شو بگ باس کی مشہور کنٹیسٹنٹ ،اداکارہ و ماڈل ماہرہ…

2 hours ago