بلوچستان

حکومت بلوچستان نے آج صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) حکومت بلوچستان نے آج صوبے کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔ صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی نے بتایا کہ آج صو بے بھر میں نجی و سرکاری سکول، کالجز اور جامعات میں تعطیل ہوگی اور تدریسی عمل معطل رہے گا۔ انہوں نے بتایاکہ حکومت نے یہ فیصلہ آج صوبے میں پہیہ جا م ہڑتال کے باعث پبلک ٹرانسپورٹ کی بندش اور طلباء و طالبات، استاتذہ اور عملے کی مشکلات سمیت امن امان کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا ہے۔ تعلیمی اداروں میں چھٹی سے متعلق محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ سے اغواء ہونے والے 10سالہ طالب علم اور تاجر کے بیٹے مصور خان کی عدم بازیابی پر سیاسی جماعتوں، تاجر تنظیموں اور ٹرانسپورٹرز نے آج پہیہ جام ہڑتال کی کال دے رکھی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *