پنجاب

راولپنڈی میں بزرگ شہری کو دل کا دورہ، راستوں کی بندش سے ایمبولینس نہ پہنچ سکی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے احتجاج کے سلسلے میں حکومت کی جانب سے راستوں کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

راولپنڈی شہرمیں بزرگ شہری کو دوران سفر دل کا اٹیک ہوا، تاہم پورے شہر میں سڑکوں کی بندش کے باعث ایمبولینس نہ پہنچ سکی۔

ایمبولینس دستیاب نہ ہونے کے باعث بزرگ شہری کو اس کے بیٹے نے اپنی موٹر سائیکل پرعلاج کیلئے اسپتال منتقل کیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *