ڈیٹا سسٹم کے تحت مجرموں اور جرائم کا پورا ڈیٹا ریکارڈ کیا جانا احسن اقدام ہے، آئی جی بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) آئی جی پولیس بلوچستا ن محمد طاہر رائے ہلا ل شجاعت نے کہا کہ بلوچستان پولیس کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جدید تربیت اور آلا ت فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ بلوچستان پولیس کی پیشہ وارانہ صلا حیتوں میں اضافہ کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے زیر تربیت پولیس آفسیران سے ملاقات کے دوران کہی . ڈی آئی جی بابر سرفراز نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے زیر تربیت پولیس آفیسرز کی قیادت کر رہے تھے .

آئی جی پولیس بلوچستان نے اے ایس پیز (ASPs) کو پیشہ ورانہ ٹریننگ کی تکمیل اور اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ موجودہ حکومت پولیس محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پولیس نظام میں بہتری لانے کیلئے پرعزم ہے ادارے اور قوانین عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بنتے ہیں لہٰذا آپ بھی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیں. عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس میں محکمہ پولیس کا کردار نہایت اہم ہے. دہشت گردی کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ضروری ہے . محکمہ پولیس کی جانب سے ڈیٹا سسٹم کے تحت مجرموں اور جرائم کا پورا ڈیٹا ریکارڈ کیا جانا احسن اقدام ہے. جدید پولیسنگ اور پبلک سروس کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں اپنے تفتیش کے نظام کو مستحکم بنانا ہوگا. خوداحتسابی اور انفرادی کردار سے بھی معاشرے میں جرائم اور برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے. طویل سرحدوں کے باوجود ملک وصوبے میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور قربانیاں لائقِ تحسین ہیں.شرکاء نے ڈیٹاکمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس ہیڈکوارٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کا سرا غ لگائے گی اور تھانے میں عوام کو معیاری سروس ڈیلیوری دیں گے . انہوں نے بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے کمپیوٹرائزیشن ایف آئی آر کا اندراج اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، پولیس خدمت مرکز، کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جاسکے گا . انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے تحت تفتیش کے مراحل میں جدت پیشہ ورانہ اور جدید انداز میں جرائم کا خاتمہ ممکن ہو گا انہو ں نے بتایا کہ اس نظام میں کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس کی تصدیق، کرایے پر رہنے والے اور گھریلو ملازمین کا اندراج بین الصوبائی اور بین الااقوامی کی تجدید کی سہولت موجود ہو گی . پولیس کے ایمرجنسی 15-سسٹم کو بھی جدید بنایا گیا ہے . اب کسی بھی کالرکی کال ڈیٹا کمانڈ سینٹر میں وصول کی جائے گی . کمانڈ سینٹر اس کال کو متعلقہ ضلع کے وائرلیس کنٹرول روم کو بھیج دے گا . اس طرح پولیس شہری کی مددکیلئے چند منٹو ں میں پہنچ جائے گی . انہوں نے کہا کہ پولیس کمپیوٹرائزیشن کا مقصد پیشہ ورانہ مہارت کو زیادہ سے زیادہ بہتر کرنا ہے تا کہ عوام کو معیاری سروس فراہم کی جاسکے . ایف آئی آر کے نظام کو ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے اب ایف آئی آر کی ڈیجیٹل کاپی ہی مدعی کو فراہم کی جاتی ہے اور وہی کاپی عدالت بجھوائی جا تی ہے جوکہ عدالتی نظام کو مدد دے گی . . .

متعلقہ خبریں