ڈیٹا سسٹم کے تحت مجرموں اور جرائم کا پورا ڈیٹا ریکارڈ کیا جانا احسن اقدام ہے، آئی جی بلوچستان

کوئٹہ(قدرت روزنامہ) آئی جی پولیس بلوچستا ن محمد طاہر رائے ہلا ل شجاعت نے کہا کہ بلوچستان پولیس کو مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے جدید تربیت اور آلا ت فراہم کئے جارہے ہیں تاکہ بلوچستان پولیس کی پیشہ وارانہ صلا حیتوں میں اضافہ کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے مطالعاتی دورے پر آئے ہوئے نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے زیر تربیت پولیس آفسیران سے ملاقات کے دوران کہی۔ڈی آئی جی بابر سرفراز نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کے زیر تربیت پولیس آفیسرز کی قیادت کر رہے تھے۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے اے ایس پیز (ASPs) کو پیشہ ورانہ ٹریننگ کی تکمیل اور اپنا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ موجودہ حکومت پولیس محکمہ کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور پولیس نظام میں بہتری لانے کیلئے پرعزم ہے ادارے اور قوانین عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بنتے ہیں لہٰذا آپ بھی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر دیانتداری سے اپنے فرائض انجام دیں. عوام کے جان ومال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے جس میں محکمہ پولیس کا کردار نہایت اہم ہے. دہشت گردی کے خاتمے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جنگ میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ضروری ہے۔محکمہ پولیس کی جانب سے ڈیٹا سسٹم کے تحت مجرموں اور جرائم کا پورا ڈیٹا ریکارڈ کیا جانا احسن اقدام ہے. جدید پولیسنگ اور پبلک سروس کو یقینی بنانے کیلئے ہمیں اپنے تفتیش کے نظام کو مستحکم بنانا ہوگا. خوداحتسابی اور انفرادی کردار سے بھی معاشرے میں جرائم اور برائیوں کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے. طویل سرحدوں کے باوجود ملک وصوبے میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات اور قربانیاں لائقِ تحسین ہیں.شرکاء نے ڈیٹاکمانڈ اینڈ کمیونیکیشن سینٹر کا دورہ بھی کیا اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس ہیڈکوارٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم کا سرا غ لگائے گی اور تھانے میں عوام کو معیاری سروس ڈیلیوری دیں گے۔انہوں نے بتایا کہ عوام کی سہولت کیلئے کمپیوٹرائزیشن ایف آئی آر کا اندراج اور کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم، پولیس خدمت مرکز، کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے علاوہ ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء کیا جاسکے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس نظام کے تحت تفتیش کے مراحل میں جدت پیشہ ورانہ اور جدید انداز میں جرائم کا خاتمہ ممکن ہو گا انہو ں نے بتایا کہ اس نظام میں کریکٹر سرٹیفکیٹ، پولیس کی تصدیق، کرایے پر رہنے والے اور گھریلو ملازمین کا اندراج بین الصوبائی اور بین الااقوامی کی تجدید کی سہولت موجود ہو گی۔پولیس کے ایمرجنسی 15-سسٹم کو بھی جدید بنایا گیا ہے۔ اب کسی بھی کالرکی کال ڈیٹا کمانڈ سینٹر میں وصول کی جائے گی۔کمانڈ سینٹر اس کال کو متعلقہ ضلع کے وائرلیس کنٹرول روم کو بھیج دے گا۔ اس طرح پولیس شہری کی مددکیلئے چند منٹو ں میں پہنچ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پولیس کمپیوٹرائزیشن کا مقصد پیشہ ورانہ مہارت کو زیادہ سے زیادہ بہتر کرنا ہے تا کہ عوام کو معیاری سروس فراہم کی جاسکے۔ ایف آئی آر کے نظام کو ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے اب ایف آئی آر کی ڈیجیٹل کاپی ہی مدعی کو فراہم کی جاتی ہے اور وہی کاپی عدالت بجھوائی جا تی ہے جوکہ عدالتی نظام کو مدد دے گی۔

Recent Posts

بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ فراڈ ہو گیا ، حیران کن انکشاف

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی کے والد کے ساتھ 25 لاکھ روپے…

1 min ago

بھارت؛جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آتشزگی، 10 نومولود بچے جاں بحق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارت کے شہر جھانسی میں اسپتال کے آئی سی یو میں آگ…

6 mins ago

سولر پینلز لگوانے کے خواہشمندوں کیلئے سنہری موقع، قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (قدرت روزنامہ) ملک میں سولر پینل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد سولر…

6 mins ago

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں یکم دسمبر تک…

11 mins ago

ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے،ایک ماہ کیلئے بجلی 1 روپے 1…

11 mins ago

ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت، ہرنائی اور زیارت کے ڈپٹی کمشنرز معطل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلوچستان حکومت نے ناقص کارکردگی اور فرائض سے غفلت برتنے پر ڈپٹی…

19 mins ago