فن و ثقافت شوبز

اسٹیج رقاصہ دیدار اور کرکٹر عبدالرزاق کی منگنی کیوں ٹوٹی؟

لاہور(قدرت روزنامہ)اسٹیج اداکارہ اور سابقہ رقاصہ دیدار نے سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کے ساتھ شادی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

حالیہ انٹرویو میں دیدار نے انکشاف کیا کہ عبدالرزاق نے انہیں شادی کی پیشکش کی تھی لیکن اس کے ساتھ ایک شرط بھی رکھی تھی۔

دیدار نے بتایا کہ ان کی اور عبدالرزاق کی منگنی ہوئی تھی، لیکن اختلافات کی وجہ سے یہ رشتہ شادی تک نہیں پہنچ سکا۔ انہوں نے کہا، “میں عبدالرزاق کی آج بھی عزت کرتی ہوں، لیکن معاملات ہمارے مطابق نہیں بن سکے”۔

@ahmadkhan786666 Summary of love of Abdul Razzaq and Dildar Ji #foryou ♬ original sound – Ahmad lala

اس سے قبل عبدالرزاق نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ دیدار ان کا پہلا پیار تھیں اور ان کے ساتھ شادی کا ارادہ تھا۔ تاہم، انہوں نے اداکارہ کو شرط دی تھی کہ وہ شوبز اور رقص سرور چھوڑ دیں۔

عبدالرزاق کے مطابق، ان کے گھر والے اس رشتے کے خلاف تھے اور دیدار کے انکار کے بعد یہ بات ختم ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *