کوئٹہ(قدرت روزنامہ) جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الواسع نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کو جمہور کی ایک جان سمجھتے ہیں، ملک کو ہرلحاظ سے غیر مستحکم کرنے،اور اداروں کے آپس میں بداعتمادی کی فضا کا سب سے بڑا سبب کٹھ پتلی حکمران ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وفد میں صوبائی جوائنٹ سیکرٹری مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ مولانا شیخ احمد جان مفتی عبد السلام ریئسانی مولانا محمد ایوب حافظ مسعود احمد سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی شہزاد مولانا حافظ سردار محمد نورزئی مولانا غلام نبی محمدی مولانا جمال الدین حقانی حاجی قاسم خان خلجی مولانا مفتی رحمت اللہ مولانا مفتی محمد ابوبکر حافظ سید سعداللہ آغا بھی شامل تھے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع نے پی ڈی ایم کے زیر اہتمام عظیم الشان ریلی کے انعقاد پر ضلعی جماعت کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام ہی خطے کی موثر اور فیصلہ کن جماعت ہے،انہوں نے کہا کہ ملک میں امن کے قیام کیلئے قیادت نے خون کی ندیاں عبور کی ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام نے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے روشن کردار ادا کیا ہے صوبے کی خوشحالی قوموں کے درمیان ہم آہنگی اور محبتکانام ہی جمعیت علمااسلام ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور نظریاتی طور پر اسلام سے جڑا ہوا ہے اس میں کوئی اور نظریہ نہیں چل سکتا پاکستان کے قیام کا مقصد بڑا واضح ہے کہ آئین قرآن و سنت پر مبنی ہوگا بدقسمتی سے امریکہ اور مغرب کے دبا میں آکر وقت کے حکمرانوں نے ہمیشہ آئین سے انحراف کرکے قادیانی لابی اور یہودی لابی کو سپورٹ کیا ہے انہوں نے کہا یہ واحد حکمران ہیں جو بول کے مخالف عمل کو یوٹرن سے تعبیر کو اچھے سیاستدان کی علامت سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے بغل بچے اسرائیل اور بھارت کو پاکستان کی مذہبی، ثقافتی اور سماجی حیثیت کو ختم کرنے چھوڑا ہوا ہے اور یہ کام نام نہاد تجزیہ کار اور میڈیا کے افراد بھی کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اسلامی تشخص کو ختم کرنے کے لئے کبھی سیکولر ریاست کبھی جنسی آزادی کے لئے بے راہ روی، کبھی ہم جنس پرستی کو فروغ دینے کی کوششیں کرتے ہیں تاکہ پاکستان سے اسلام کو ہمیشہ ختم کرنے کے لئے را، امریکن سی آئی اے اور اسرائیلی سیکرٹ سروس موساد کی سرپرستی میں انٹرنیشنل این جی اوز، قادیانی اور یہودی لابی کام کر رہی ہیں ان کی سازشوں کے خلاف جمعیت علما اسلام سیسہ پلائی ہوئی نظریاتی دیوار ہے انہوں نے کہا ریاست مدینہ کے نام پر قوم کو بدترین دھوکہ دیاگیا اور ملک کو معاشی اقتصادی طور پر کھنگال کرکے رکھ دیا۔انہوں نے جمعیت علما اسلام کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کاعزم کرتے ہوئے اتحاد و اتفاق پر زور دیاگیا، جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے وفد نے صوبائی امیر مولانا عبد الواسع کی جلد صحت یابی کی خصوصی دعا کی۔
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…
ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ رِدھی ڈوگرا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کے ساتھ…
وکلا کے دلائل مکمل، آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر…
لاہور (قدرت روزنامہ) گلوکار و سماجی رہنما شہزاد رائے نے ہر وقت جوان نظر آنے…