ٹیکنالوجی

میٹا نے آڈیو، ویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس

میٹا نے آڈیواورویڈیو کالنگ میں اہم اپ ڈیٹس کا اعلان کر دیا ، آڈیو، ویڈیو کالنگ میں شفافیت واضح طور پر کالنگ کے تجربے کو بہترکرے گی۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے میسنجر اور فیس بک میں آڈیو اور ویڈیو کالنگ کے لیے نئی اپ ڈیٹس متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

میٹا کی جانب سے پہلی اپ ڈیٹ ایچ ڈی ویڈیو کالز کی ہوگی جس کو وائی فائی پر ویڈیو کالز کے لیے ڈیفالٹ سیٹنگ پر جاری کیا جائے گا۔

اپ ڈیٹس کے مطابق صارفین کو آپشن دیا جائے گا جس کی مدد سے وہ موبائل ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے ایچ ڈی ویڈیو کالزکر سکیں گے،ایچ ڈی ویڈیو کی شفافیت ویڈیو کالنگ کے تجربے کو بہتر کرے گی۔

اس طرح میٹا پسِ پشت ہونے والے شورکر ختم کرنے اور وائس آئسولیشن کے فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کی مدد سے اعلیٰ معیارکی کال کی جا سکے گی۔

متعلقہ خبریں