لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدار ک درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا
لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے سموگ تدار ک درخواستوں کا تحریری حکم جاری کر دیا،جسٹس شاہد کریم نے 3صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق تحریری حکم میں کہا گیا ہے کہ موسم سرما کی چھٹیوں کے بعد سکولز بچوں کو اٹرانسپورٹ فراہم کرے،محکمہ سکول ڈیپارٹمنٹ سکولز کو حتمی نوٹس جاری کرے،جو سکول عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرے گا اسے سیل کردیا جائے گا، لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا حکومت آلودگی ،سموگ پر قابو پانے کے اقدامات کررہی ہے، فصلوں کی باقیات جلانے والوں کیخلاف کارروائیاں کرکے مقدمات درج کئے جا رہےہیں،فصلوں کی باقیات جلانے سے روکنے کیلئے افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں،محکمہ ٹرانسپورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے اقدامات کی تعریف کی۔