کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر میرظہور بلیدی نے بی اے پی کے تمام ایم پی ایز کو خط لکھ دیا جس میں کہاگیاہے کہ تمام پارلیمانی ارکان پارلیمانی قیادت کے فیصلے کے مطابق ووٹ استعمال کرینگے بصورت دیگر دستور کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔گزشتہ روز بی اے پی کے قائم مقام صدر میر ظہوربلیدی کی جانب سے پارٹی لیٹرپیڈ پر پارلیمانی ارکان کے نام لکھے گئے خط میں کہاگیاہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا پارلیمانی اجلاس ہوا ج س میں بی اے پی کے اکثریت ایم پی ایز نے شرکت کی اور وزیراعلیٰ جام کمال کے کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت ہوئی اور یہ طے پایا کہ بی اے پی کے پارلیمانی ممبران تحریک کوکامیاب بنانے کیلئے پارلیمانی قیادت کے فیصلے کے مطابق ووٹ استعمال کرینگے اور اگر اس سلسلے ایم پی ایز کی غیر حاضری پر پارٹی آئین ودستور کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ 20 نومبر کو سماعت کرے گا…
پانچ افراد کے خلاف تھانہ لوئر مال میں مقدمہ درج لاہور (قدرت روزنامہ)لاہور میں اصلی…
ممبئی (قدرت روزنامہ )بھارتی کپتان روہت شرما اور ان کی اہلیہ ریتیکا سجدیہہ کے ہاں…
پاکستان کو موجودہ قرض پروگرام کے اہداف پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت ہے،…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بشریٰ بی بی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے یا نہ رکھنے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزارت داخلہ نے پی ٹی اے کو غیر قانونی وی پی…