پاکستان

لاہور میں میٹرو بس جزوی بحال، کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)لاہور میں پی ٹی آئی احتجاج کے پیش نظر گزشتہ روز مکمل طور پر سیل کردیا گیا تھا تاہم اب کئی مقامات پر سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں اور میٹروبس سروس بحال کر کے اس کا روٹ محدود کردیا گیا ہے۔

اس وقت شہر میں داتا دربار آزادی چوک اور شاہدرہ پر ٹریفک جزوی طور پر بحال ہے جبکہ کنٹینرز اور ٹرکوں کو ہٹا کر ایک گاڑی کے گزرنے کا راستہ بنا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی کی صورت راستے دوبارہ بند کیے جا سکتے ہیں جبکہ پولیس موقع پر موجود ہے۔ علاوہ ازیں لاہور میں موٹر ویز کے مختلف سیکشنز آج چوتھے روز اور جنرل بس اسٹینڈ، بادامی باغ اور بند روڈ کے اڈے بھی بدستور بند ہیں۔

لاہور میں میٹرو بس سروس بحال

ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے مطابق میٹرو بس سروس کا روٹ محدود کر دیا گیا، بس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج چوک تک چلائی جا رہی ہے۔

عزیر شاہ نے بتایا کہ میٹروبس سروس کا روٹ ایم اےاوسےشاہدرہ تک بند ہے۔ خیال رہے کہ میٹرو بس سروس 3روزسے کبھی محدود تو کبھی مکمل بند ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *