جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسلِ نو کی کردار سازی بہت اہم ہے، وزیراعظم

(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسلِ نو کی کردار سازی بہت اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملک میں فحش ویب سائٹس کو بلاک کرنے سے متعلق اجلاس ہوا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ فحش مواد پیش کرنے کی شکایات ہیں، دیگر سی ڈی این اپنی پالیسیوں کے مطابق فحش مواد پیش نہیں کرتے۔ مواد کی ترسیل کے نیٹ ورکس خاص طور پر کلاؤڈ فیئر ، انٹرنیٹ ٹریفک کے کل شیئر کا 1-2 فیصد حصہ رکھتے ہیں ۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ پی ٹی اے کو آئی ایس پیز اور سی ڈی اینز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جبکہ پی ٹی اے کو اپنے ویئر ہاؤس مینجمنٹ سسٹم کی استعداد کو بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ فحش ویب سائٹس کے کچھ عالمی اور باقاعدگی سے اپ ڈیٹ شدہ ڈیٹا بیس کے ساتھ انضمام کرکے انہیں یو آر ایل اور ڈومین کی سطح پر بلاک کیا جا سکے۔ پی ٹی اے اس منصوبے کی فزیبلٹی پر کام کر رہا ہے جس کا نفاذ دو ماہ کی مدت میں ممکن ہو سکے گا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں نسلِ نو کی کردار سازی بہت اہم ہے، جدید ٹیکنالوجی کے آلات اور تھری جی، فور جی انٹرنیٹ کے پھیلاؤ نے لوگوں کی ہر قسم کے مواد تک رسائی ممکن بنا دی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے نوجوانوں بالخصوص بچوں کو آن لائن دستیاب غیر اخلاقی مواد سے بچانے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس میں ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم دماغوں کو آن لائن غیر اخلاقی اور فحش مواد کے اثر سے بچایا جائے، متعلقہ حکام آن لائن مواد کی موثر گیٹ کیپنگ کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن ، چیئرمین نیاٹیل راشد خان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی تھی جس میں امن و امان اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی تھی۔

ملاقات میں افغانستان کی صورتحال ، راولپنڈی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور خاص طور پر نالہ لئی منصوبے پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی ۔

Recent Posts

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

2 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

17 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago