عمان کے فاسٹ باؤلر فیاض بٹ پاکستان کی نمائندگی بھی کرچکے ہیں

(قدرت روزنامہ)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں عمان کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر فیاض بٹ پاکستان کی جانب سے بھی کھیل چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیاض بٹ 2010 کے انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کی طرف سے کھیلے تھے اور اس وقت قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی ٹیم کا حصہ تھے۔

فیاض بٹ نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں منگل کو بنگلادیش کے خلاف 3 وکٹیں حاصل کیں وہ 2010 کے انڈر 19 ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ فیاض بٹ نے 2010 میں انڈر 19 ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بھارت کے خلاف شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 بھارتی بیٹسمینوں کا شکار کیا تھا۔

فیاض بٹ کی 4 وکٹوں میں آج کے بھارت کے بہترین ٹی ٹوئنٹی بیٹسمین کے ایل راہول کی وکٹ بھی شامل تھی،فیاض نے کے ایل راہول کو صفر پر آٹ کیا تھا جبکہ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرنے پر انہیں پلیئر آف د ی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ساتواں ایڈیشن متحدہ عرب امارات اور عمان میں جاری ہے۔

Recent Posts

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

2 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

17 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

6 hours ago