لاہور میں جوس بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا ، 2 افراد جاں بحق

لاہور (قدرت روزنامہ) لاہور کے علاقے ملتان روڈ پر جوس بنانے والی فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا۔آتشزدگی سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔عینی شاہدین کے مطابق بوائلر پھٹنے سے دھماکا ہوا،قریبی گھروں کو نقصان پہنچا۔

نیو نیوز کے مطابق ملتان روڈ پر واقع جوس بنانے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹ گیا ۔ فیکٹری میں آتشزدگی سے جاں بحق افراد کی شناخت یاسین اور شبیر کے نام سے ہوئی ہے۔

بوائلر میں پہلے دھماکے سے آگ بھڑکی جبکہ دوسرے دھماکے کی شدت سے اردگرد کے گھروں کو نقصان پہنچا ۔فیکٹری کی دیوار دھماکے کی شدت سے گر گئی ۔دیوار کی اینٹیں نزدیکی گھروں پر جاگریں ۔ گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے مین گیٹ اور دیواریں بھی گر گئیں ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا بوائلر گھروں کے سامنے دیوار کیساتھ لگایا گیا تھا ۔ متعدد بار شکایات کی لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ فیکٹری کے نزدیک ہی گورنمنٹ ہائی سکول کریم بلاک چند فرلانگ پر موجود ہے ۔ دھماکے کی سی سی ٹی وی بھی منظرعام پر آگئی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا ملتان روڈ پر فیکٹری میں آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری لیبر سے رپورٹ طلب کی لی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نےاحکامات جاری کیےہیں کہ آتشزدگی کی وجوہات اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کی جائے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزدور کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا اور جاں بحق مزدور کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔

Recent Posts

’کرین اوردیگربھاری مشینری سرکاری ہوگی، بندے آپ لائیں‘، علی امین گنڈا پور نے پارٹی رہنماؤں کو بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرا علیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور گزشتہ دو دن سے مسلسل…

1 min ago

چند ہفتوں میں پاور سیکٹر سے اچھی خبریں ملیں گی، اویس لغاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ پاور سیکٹر کوئی ایسا کارنر…

13 mins ago

جج کو زیادہ سوال کرنا مہنگا پڑگیا، پولیس افسر نے طیش میں آکر قتل کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینٹکی پولیس شیرف نے تکرار کے دوران عدالت کے اندر چیمبر میں…

28 mins ago

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

6 hours ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

6 hours ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

6 hours ago