پی ڈی ایم کا کل مہنگائی کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہروں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کل پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گی . سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل بعد نماز جمعہ لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر تین بجے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا اور میانوالی میں 24 اکتوبر کو ریلوے اسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج کیا جائے گا .

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ اسی طرح جھنگ چوک بھکر سے احتجاجی ریلی شروع ہو کر کنگ گیٹ تک جائے گی جب کہ سرگودھا میں بھی کل احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے . مریم اورنگزیب نے کہا کہ پشاور، سوات اور شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں سہ پہر 3 بجے کل احتجاج ہوگا جبکہ کراچی میں ایمپریس مارکیٹ پہ 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا . مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ن لیگ سمیت پی ڈی ایم میں شامل دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں آج احتجاجی مظاہرہ کیا گیا . احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مہنگائی و معاشی بدحالی کا ذمہ دار اسے قرار دیا . پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے مقامی کارکنان نے مظاہرے کے دوران سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، گیس، بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں . انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو خود سوزی پر مجبور نہ کرے . واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مری روڈ راولپنڈی پہ مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اوراحتجاجی دھرنا بھی دیا گیا تھا . . .

متعلقہ خبریں