پی ڈی ایم کا کل مہنگائی کیخلاف بھرپور احتجاجی مظاہروں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے سیاسی اتحاد پی ڈی ایم کل پورے ملک میں بدترین مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف بھرپور احتجاجی مظاہرے کرے گی۔

سابق وفاقی وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کل بعد نماز جمعہ لاہور میں جین مندر چوک سے سہ پہر تین بجے احتجاجی جلوس نکالا جائے گا اور میانوالی میں 24 اکتوبر کو ریلوے اسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج کیا جائے گا۔

ترجمان ن لیگ نے کہا کہ اسی طرح جھنگ چوک بھکر سے احتجاجی ریلی شروع ہو کر کنگ گیٹ تک جائے گی جب کہ سرگودھا میں بھی کل احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ پشاور، سوات اور شانگلہ سمیت دیگر شہروں میں سہ پہر 3 بجے کل احتجاج ہوگا جبکہ کراچی میں ایمپریس مارکیٹ پہ 3 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔

مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف ن لیگ سمیت پی ڈی ایم میں شامل دیگر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بہارہ کہو میں آج احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرین نے اس موقع پر حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور مہنگائی و معاشی بدحالی کا ذمہ دار اسے قرار دیا۔

پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے مقامی کارکنان نے مظاہرے کے دوران سخت اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول، گیس، بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو خود سوزی پر مجبور نہ کرے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مری روڈ راولپنڈی پہ مہنگائی اور معاشی بدحالی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا تھا اوراحتجاجی دھرنا بھی دیا گیا تھا۔

Recent Posts

اب پاسپورٹ حاصل کرنے کے لیے مہینوں انتظار نہیں کرنا پڑے گا، بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تقریباً ایک سال کا عرصہ ہونے کو ہے، ملک میں پاسپورٹ بنوانے…

5 mins ago

فضل الرحمان کے بغیر بھی آئینی ترمیم کے لیے نمبر پورے کرنے کی کوشش کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا…

14 mins ago

کوئٹہ میں خاتون وکیل نے عدالت کوتالا کیوں لگا دیا؟

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبہ بلوچستان کے علاقے سریاب کوئٹہ میں جج کے ساتھ کورٹ روم میں…

25 mins ago

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس پر عملدرآمد شروع، ججز کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین شامل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پریکٹس اینڈ پروسیچر ترمیمی آرڈیننس پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے…

35 mins ago

پیپلزپارٹی اور ہم اپنا اپنا مسودہ بنا رہے ہیں، چاہتے ہیں آئینی ترمیم پر اتفاق رائے ہوجائے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے…

45 mins ago

’افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں‘

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان…

57 mins ago