پنجاب
پی ٹی آئی کارکنوں کی سرکاری سامان چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی
راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کارکنوں کی سرکاری سامان چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آ گئی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے حملوں کے دوران سرکاری املاک کونقصان پہنچایا،سنگجانی ٹول پلازہ سے پی ٹی آئی کارکن سرکاری کمپیوٹرز اور دیگر سامان ساتھ لے گئے۔شرپسندوں نے املاک کو نقصان پہنچایا، پولیس کی گاڑی بھی جلا دی، آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس کی 22سے زائد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔