علیزے شاہ نے بالآخر خود کو تبدیل کر ہی لیا، نئی تصاویر وائرل
لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ کی ان دنوں وجہ شہرت عجیب و غریب رقص، نیم برہنگی اور بدتمیزی پر مبنی پوسٹس ہیں تاہم اب کی بار وہ نئی تصاویر کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
ہنگامہ ایکسپریس کے مطابق علیزے شاہ پہلی بار اس وقت تنقید کا نشانہ بنیں جب اس کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی، اس کے بعد علیزے شاہ کے رنگ ڈھنگ ہی تبدیل ہوگئے، مکمل لباس چھوڑ کر اسکرٹ میں نظر آنے لگیں جس پر ان پر تنقید کی بھرمار ہوگئی۔
علیزے شاہ نے اس تنقید کی بالکل بھی پرواہ نہیں کی اور پے درپے کبھی بولڈ تصویروں اور پھر نازیبا لباس میں عجیب انداز میں رقص کرکے توپوں کا رخ اپنی جانب موڑتی رہیں۔
علیزے شاہ نے تنقید کرنے والوں کو ہمیشہ شٹ اپ کی کال دی، انہوں نے اپنی پوسٹوں کے ذریعے یہ پیغام دینا شروع کیا کہ وہ جو چاہیں گی وہ کریں گی۔
اداکارہ نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں یہ کہا تھا کہ جھٹکا مجھے بھی لگا تھا جب مجھے وہ سب کہا گیا جو میں کبھی تھی ہی نہیں، اگر تمہیں اس سے خوشی ملتی ہے تو مجھے ولن ثابت کرتے رہو، لیکن ایسا ہے تو ایسا ہی ہے۔
View this post on Instagram
ایک اور پیغام میں انہوں نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میں ایک ’پبلک فگر’ہوں، ’پبلک پراپرٹی’ نہیں! اس لئے اپنی فضول رائے اپنے پاس رکھیں!اب میں مزید برداشت نہیں کروں گی البتہ آج علیزے شاہ میں ایک مثبت تبدیلی دیکھنے کو ملی ، جب انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں ایک بک سٹور سے کتابیں خریدتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ علیزے شاہ ان کتابوں کو بہت غور سے دیکھ رہی ہیں اور ان کے سرورق پر ان کی گہری نظر ہے، انہوں نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں لفظ bonita استعمال کیا جو ہسپانوی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی خوبصورتی کے ہیں۔ اس بار علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ کے کمنٹس بھی بند نہیں کئیے، مداح اس بار ان پر تنقید نہیں بلکہ تعریفی کلمات ادا کرتے ہوئے نظر آئے.