پاکستان

پرامن کارکنوں پر گولیاں چلائی گئیں، محسن نقوی کو حساب دینا ہوگا، عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے پرامن کارکنوں پر محسن نقوی کی ہدایت پر شیلنگ اور فائرنگ کی گئی، جس کا حساب دینا ہوگا۔

“ایکسپریس نیوز” کے مطابق سابق وزیر اعظم کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے عمران خان سے منسوب بیان میں لکھا گیا ہے کہ کارکنوں کو مطالبات منظور ہونے تک ڈٹ جاناہے،پاکستانی قوم اور پی ٹی آئی کارکنان کو سلام جو اپنے حقوق کیلئے کھڑے ہوئے اور پُرامن احتجاج کررہے ہیں اور ملک میں مسلط مافیا کے سامنے اپنے مطالبات ، حقیقی آزادی کیلیے کھڑے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ’میرا اپنی ٹیم کو بھی یہی پیغام ہے کہ آخری بال تک لڑیں اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوجاتے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے‘۔بانی پی ٹی آئی نے الزام عائد کیا کہ ’محسن نقوی کی ہدایت پر پولیس اور رینجرز نے ہمارے کارکنان پر فائرنگ و شیلنگ کی جس سے وہ زخمی ہوئے ہیں، انہیں اس کا حساب دینا ہوگا‘۔

عمران خان کے بقول شہری نہ صرف پرامن تھے بلکہ انہوں نے رینجرز، پولیس اور اہلکاروں کو ریسکیو بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *