کھیل

سری لنکا اے نے دوران سیریز پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سری لنکا اے نے دوران سیریز پاکستان کا دورہ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی سی بی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد بقیہ میچز منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پی سی بی کے مطابق سری لنکا اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان باقی دو ون ڈے میچز ختم کردیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں بتایا کہ دونوں کرکٹ بورڈ بقیہ میچز کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کریں گے۔پی سی بی کے مطابق سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اپنی ٹیم کو پاکستان سے واپسی کا کہہ دیا ہے۔پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کے درمیان کل ہونے والا ایک روزہ میچ نہیں ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *