معیشت / کاروباری دنیا
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
کراچی (قدرت روزنامہ ) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی ہوگئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 74ہزار300 روپےکا ہوگیا جبکہ 10گرام سونا 3 ہزار515 روپےسستاہوا جس کے بعد اس کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار168 روپے ہوگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300 روپے کی کمی ہوئی تھی۔