پاکستان
پی ٹی آئی کےبعض رہنماؤں کی حکومت سےمذاکرات کی تجویز
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران پی ٹی آئی کے بعض رہنماوں نے حکومت سے مذاکرات کی تجویز دی ۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے سیاسی کمیٹی سے مذاکرات کیلئے رہنمائی مانگ لی اور سیاسی کمیٹی کو عمران خان سے بات چیت کے متعلق آگاہ کیا ۔
بیرسٹر گوہر نے گزشتہ شب جیل میں ہونے والی ملاقات کے بارے میں سیاسی کمیٹی کو بتایا جبکہ اجلاس میں احتجاج کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔