پاکستان

علی امین گنڈاپور کی ضروری کام سے کہیں جانے کی کوشش، مظاہرین نے پھر روک دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو کارکنوں نے ضروری کام کے لیے جانے سے روک دیا۔

ش
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرین اس وقت پولی کلینک چوک میں موجود ہیں، جہاں پولیس کے ساتھ ان کی جھڑپیں جاری ہیں۔

علی امین گنڈاپور کا کنٹینر بھی پولی کلینک چوک میں موجود ہے، جہاں سے وہ کسی ضروری کام کے لیے جانا چاہتے تھے اور گاڑی بھی آگئی تھی، تاہم کارکنوں نے انہیں جانے سے روک دیا۔

اس سے قبل خیبرپختونخوا سے قافلہ اسلام آباد کی طرف آتے ہوئے راستے میں بھی علی امین گنڈاپور نے مارچ سے نکل کر کہیں جانے کی کوشش کی تو کارکنوں نے ان کو روک لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *