مہنگائی سے ستائے ہوئے عوام کے لئے بڑی خوشخبری ۔۔۔حکومت نےبڑا اعلان کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ ستمبر میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ میں 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا . اپنے ایک بیان میں مشیر نے کہا کہ ستمبر میں 236 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی، یہ غیرملکی سرمایہ کاری کی شرح میں سولہ فیصد اضافہ ہے .

ان کا کہنا تھا کہ ستمبر2020 میں کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 203 ملین ڈالر تھی . عبدالرازاق نے کہا حکومت کو توقع ہے کہ مختلف شعبوں میں میں مزید سرمایہ کاری آئے گی، سرمایہ کاری کی وجہ سے ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا ہوں گے . دوسری جانب ملک میں عوام مہنگائی سے ستائے ہوئے ہیں، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ کے کرایوں اور اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے . . .

متعلقہ خبریں