پاکستان

مظاہرین کی اموات کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے: سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سیکیورٹی ذرائع نے اسلام آباد میں ہونے والے احتجاج کے دوران مظاہرین کی اموات کی خبر جھوٹی اور من گھڑت قرار دے دی۔

اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے احتجاج کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی شیلنگ سے کئی مظاہرین کی اموات کا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ مظاہرین کی اموات کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی ناکامیوں اور کوتاہیوں کو چھپانے کے لیے من گھڑت اور جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی قسم کے آتشیں اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی فہرست سامنے آ گئی۔

پولی کلینک اسپتال کے حکام کے مطابق پولی کلینک میں 2 لاشیں اور 26 زخمی لائے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق پولی کلینک لائے گئے تمام افراد کو گولیاں لگی ہیں، زخمیوں میں سے بیشتر کا تعلق خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔

دوسری جانب پمز اسپتال میں 28 زخمی سویلین اور 2 لاشیں لائی گئی ہیں جبکہ ایف سی کے 27 زخمی اہلکار بھی لائے گئے ہیں۔

پمز اسپتال کے حکام کے مطابق 3 شہید رینجرز اہلکاروں کی میتیں لائی گئیں۔

واضح رہے کہ تحریکِ انصاف نے اسلام آباد میں گزشتہ رات احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *