5منٹ سے لمبی کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ، سندھ ہائی کورٹ نے بڑا حکم دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائی کورٹ نے 5منٹ سے لمبی کال پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے موبائل فون صارفین پر 75پیسے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کی تھی جو ہر 5منٹ سے زیادہ ہونے والی کال پر لاگو ہوتی تھی۔

عدالت عالیہ سندھ نے اپنے فیصلے میں ٹیلی کمیونی کیشن سروسز کے شعبے میں وفاق اور سندھ حکومت کے دائرہ اختیار کا معاملہ بھی طے کر دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ آئین کے تحت ٹیلی کمیونی کیشن سروسز صوبائی حکومت کے دائرہ اختیار میں آتی ہیں لہٰذا وفاق کو ان پر ٹیکس لاگو کرنے کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی کی طرف سے عائد اس ڈیوٹی کے خلاف تین ٹیلی کمیونی کیشن کمپنیاں ’پاکستان موبائل کمیونی کیشن لمیٹڈ، پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ اور ٹیلی نار پاکستان‘ نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ واضح رہے کہ فنانس بل میں مشیر خزانہ شوکت ترین نے ہر ایس ایم ایس پر 10پیسے، ہر 3منٹ سے طویل کال پر 1روپیہ اور ہر ایک جی بی انٹرنیٹ پر 5روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو کرنے کی تجویز دی تھی تاہم شدید عوامی ردعمل کے سبب ایس ایم ایس اور انٹرنیٹ پر یہ ڈیوٹی لاگو نہیں کی گئی تھی اورصرف کال پر 75پیسے ڈیوٹی عائد کر دی گئی تھی۔

Recent Posts

کراچی میں ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی کام تیز کرنے کی ہدایت

کراچی(قدرت روزنامہ)شہر قائد میں جاری ریڈ اور یلو لائن بی آر ٹی منصوبوں پر تعمیراتی…

1 min ago

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ محفوظ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ…

7 mins ago

پی آئی اے کی پرائیویٹائزیشن کا معاملہ کابینہ کمیٹی کو بجھوانے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پرائیوٹائزیشن کمیشن بورڈ نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پرائیویٹائزیشن کا…

15 mins ago

عمران خان کی فائنل کال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، مشیر اطلاعات پختونخوا

پشاور(قدرت روزنامہ)مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عمران خان کی فائنل…

30 mins ago

’چائے والا‘ ارشد خان کا شارک ٹینک پاکستان سے 1 کروڑ کا معاہدہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شارک ٹینک پاکستان میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر کے زریعے مشہور…

37 mins ago

بلوچستان میں دوست اور دشمن کی پہچان ناممکن ہوتی جا رہی ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ صوبے میں دوست اور دشمن…

47 mins ago