پاکستان

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔

توشہ خانہ ون کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔ اس کے ساتھ ہی پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

مقدمات پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی عدم دستیابی کی وجہ سے نہیں ہو سکی۔ توشہ خانہ ون کیس میں اپیلوں پر چیف جسٹس اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کرنا تھی ، جس کے لیے نیب ٹیم پراسیکیوٹر رافع مقصود اور دیگر ہائیکورٹ پہنچے تھے۔

نیب پراسیکیوٹر کے مطابق عدالتی عملے نے آگاہ کیا کہ چیف جسٹس دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے آج توشہ خانہ ون کیس کی سماعت کی کازلسٹ منسوخ ہوگئی ہے۔

چیف جسٹس کی عدالت کے سنگل اور ڈویژن بینچ کی تمام کاز لسٹ منسوخ ہونے کے بعد نئی کاز لسٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *