مریم نواز اور شہباز شریف مابین اختلافات‘پیپلز پارٹی کے ایجنڈے الگ ہیں، عبدالغفور حیدری

چنیوٹ(قدرت روزنامہ) مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام اور سینٹر عبدالغفور حیدری نے چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف کے درمیان اختلافات ہیں پیپلز پارٹی کے ایجنڈے الگ ہیں وہ حکومت کے ساتھ کھڑی ہے چنیوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام اور سینٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پی ڈی ایم مہنگائی بے روزگاری کے خلاف عوام کے لیے میدان میں اُتری ہے صوبائی اور ضلعی ہیڈکواٹرز پر احتجاج کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا جس میں شٹرڈاؤن، پہیہ جام، لانگ مارچ اور اسمبلیوں سے استعفوں والے تمام آبشن ہوسکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مایوس کیا لاہور سے آنیوالی سٹرک انتہائی خستہ حال ہے اب مجھے پسلیاں چیک کروانے کے لیے ہسپتال جانا پڑے گا روکھی سوکھی کھانے والے،پہاڑوں اور ریگستانوں میں رہنے والے طالبان نے دنیا کی سپر پاور طاقتوں کو شکست دے دی لیکن معاشی طور پر وہ مستحکم نہ ہیں فضل الرحمن کی قیادت میں نکلنے والے پی ڈی ایم احتجاج میں صرف عوام کے حقوق کی بات کی جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز اور شہباز شریف میں اختلافات ہیں اور یہ ہر پارٹی کے اندر ہوتے ہیں لیکن فیصلوں پر تمام متفق ہوتے ہیں ن لیگ کے تمام فیصلے آج بھی میاں نواز شریف کرتے ہیں پیپلز پارٹی اور ہمارے ایجنڈے الگ ہیں پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے شیخ رشید کے بیان پی ڈیم ایم مردہ ہاتھی کے بیان پر ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشید خود زندہ نہیں ہیں بلکہ خانہ بدوش ہیں ان کا اپنا کوئی مستقبل نہیں موجودہ حکومت کے بعد وہ نئی جگہ تلاش کررہے ہونگے وہ ہر آنے والی حکومت کے ساتھ ہوتے ہیں عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ اگراسلام آباد میں دھرنا نہ دیا جاتا تو مہنگائی کا سیلاب جو اس وقت ملک میں ہے ایک سال پہلے آچکا ہوتا اب بھی عوام کو چاہیے کہ فضل الرحمان کا ساتھ دے اور اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے میدان میں آئے . .

متعلقہ خبریں