عالمی دنیا

بلیو اسکائی پر نجی معلومات کے قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد

یورپ (قدرت روزنامہ)یورپی یونین کی جانب سے بلیو اسکائی پر انفارمیشن ڈسکلوژر قوانین کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

یورپی کمیشن کے ترجمان نے ایک بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ’تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز چاہے وہ کتنے ہی چھوٹے ہوں، جنہوں نے یورپی یونین میں کام کرنا شروع کیا ہے، ان کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی ویب سائٹ پر ایک خاص صفحہ بنائیں، جس پر بتایا جائے کہ ان کے کتنے صارفین یورپ میں ہیں اور وہ کہاں قانونی طور پر قائم ہیں۔ لیکن بلیو اسکائی نے ابھی تک یہ تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ چونکہ بلیو اسکائی یورپی یونین کے ڈیجیٹل سروسز ایکٹ کے تحت ”ویری لارج پلیٹ فارم“ کی تعریف میں نہیں آتا اس لیے کمیشن نے ابھی تک کمپنی سے رابطہ نہیں کیا۔

یورپی کمیشن نے تمام 27 ملکی حکومتوں سے درخواست کی ہے کہ وہ بلیو اسکائی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ بلیو اسکائی کی جانب سے فوری طور پر کسی بھی تبصرے کی درخواست پر جواب نہیں آیا۔

متعلقہ خبریں