نوجوان ملک وقوم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،نواب ثنااللہ زہری

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و بلوچستان اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری سے جھالاوان ہاس کراچی میں منگچر کے قبائلی وسیاسی شخصیت سردار زادہ شاہ فیصل لانگو نے ملاقات کی چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری نے کہاکہ نوجوان ملک وقوم کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی میں نوجوانوں کی جوق در جوق شمولیت سے ہمارے حوصلوں کو بڑھاوا ملتا ہے کیونکہ نوجوان ہی مستقبل کے کہ لیڈر اور رہنما بن کر سامنے آئیں گے ہم سردار زادہ میر شاہ فیصل لانگو کو شمولیت اختیار کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہیں پاکستان پیپلز پارٹی میں خوش آمدید کہتے ہیں امید ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر قلات منگچر میں پاکستان پیپلز پارٹی کو مزید فعال بنانے کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے اس موقع پر سردار زادہ میر شاہ فیصل لانگو نے کہا کہ چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری بلوچستان کاوہ واحد قدآور سیاسی رہنما اور قبائلی لیڈر ہے جوبلوچستان کے عوام کو محرومیوں سے نکال سکتاہے نواب صاحب کی سیاسی تاریخ عوامی خدمت اور قربانیوں سے عبارت ہے ہم نے نواب زہری کے سیاسی سوچ اور ترقی یافتہ، پڑھالکھا، خوشحال اور عظیم صوبہ بلوچستان کے لیے جدوجہد کرنے اور واضح موقف رکھنے سے متاثر ہو کر انکے کارواں میں شامل ہونیکا اصولی فیصلہ کیا میں جلد انشااللہ قلات اور منگچر میں گرینڈ شمولیتی جلسہ عام کا انعقاد کرونگا جس میں بڑی تعداد میں سیاسی قبائلی کارکنان و رہنما نواب ثنااللہ خان زہری کی قیادت پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کرینگے اس موقع پر آغاجہانگیر شاہ یکپاسی سید سلام شاہ بخاری میر شاہ زیب سمالانی ودیگر موجود تھے۔

Recent Posts

لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں دلکش ادائیں مداحوں کے دلوں کو بھا گئیں

لاہور: (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ لائبہ خان کی گلابی ساڑھی میں…

13 mins ago

بچے میری ریڈ لائن، ہر قسم کے تشدد کا تدارک کریں گے: مریم نواز

لاہور: (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بچے میری ریڈ…

18 mins ago

ریس کورس مقدمہ ، شاہ محمود قریشی سمیت 21 ملزمان پر فرد جرم عائد

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے وائس چیئرمین شاہ محمود…

20 mins ago

عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی حتمی رپورٹ عدالت میں پیش

اسلام آباد: (قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں…

24 mins ago

’ 100 ارب کا جرمانہ دینے کی آپکی حیثیت نہیں‘، الیکشن میں کامیابی کیلئے 50 فیصد ووٹوں سے متعلق درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے الیکشن میں صرف 50 فیصد سے…

32 mins ago

دس سال کی بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ ختم کرنے کا فیصلہ، لوگوں کو فائدہ کیا ہوگا؟

ہالینڈ(قدرت روزنامہ)ہالینڈ (نیدرلینڈ) نے دس سال کی طویل بحث کے بعد نیٹ میٹرنگ کو ختم…

35 mins ago