عالمی دنیا

بھارتی خاتون پائلٹ نے بوائے فرینڈ سے جھگڑے کی وجہ سے خود کشی کر لی

ممبئی(قدرت روزنامہ)ممبئی میں ایئر انڈیا کی 25 سالہ خاتون پائلٹ سریشٹی تلی نے مبینہ طور پر اپنے فلیٹ میں خودکشی کرلی۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں خاتون کے بوائے فرینڈ کو خودکشی پر اُکسانے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

پولیس نے بتایا کہ سریشٹی کی لاش ممبئی کے علاقے اندھیری میں واقع انکے فلیٹ سے برآمد کی گئی۔ انکے بوائے فرینڈ، 27 سالہ آدتیہ پانڈے کو گرفتار کر کے 29 نومبر تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سریشٹی کے انکل نے اپنی شکایت میں الزام لگایا ہے کہ آدتیہ پانڈے اکثر ان کے ساتھ بدسلوکی اور جھگڑا کرتا تھا، جس کے باعث سریشٹی نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس نے مزید کہا کہ واقعے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ خبریں