صحت

وزن بڑھ رہا ہے تو یہ غلطیاں نہ کریں… رات میں کی جانے والی 6 غلطیاں جو آپ کو موٹاپے کا شکار بناتی ہیں

دبئی(قدرت روزنامہ)آپ نے اکثر ایسے افراد کے بارے میں سنا ہوگا جن کا وزن اچانک بڑھنا شروع ہوگیا جبکہ انہیں بظاہر اس کی کوئی خاص وجہ بھی سمجھ نہیں آئی- لیکن ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ چند کیسز میں آخر ایسا کیوں ہوتا ہے؟ دراصل ایسا ہماری اپنی ہی رات کے وقت کی جانے والی چند غلطیوں یا پھر چند بری عادات کی وجہ سے ہوتا ہے- یہ غلطیاں ہمارے وزن میں اضافے کا سبب بن رہی ہوتی ہیں جبکہ ہمیں اس کا احساس تک نہیں ہوتا- مندرجہ ذیل میں چند ایسی غلطیوں کا ذکر موجود ہے جو ہم رات کے وقت کرتے ہیں اور انجانے میں موٹاپے کا شکار بن جاتے ہیں-

"Why Did You Fire at D-Chowk?" - Zartaj Gul Press Conference | PTI’s New Announcement



http://dailyqudrat.pk For Latest Videos Please Subscirbe The Channel

8 گھنٹے سے کم سونا
ہر انسان کے لیے رات کی 8 گھنٹے کی نیند پوری کرنا ضروری ہے- اس سے کم وقت سونے والے افراد کے وزن میں اضافے کا شکار ہوجاتے ہیں- ایسا اس وجہ سے ہوتا ہے کیونکہ 8 گھنٹے سے کم سونے پر آپ کا میٹابولزم سست روی کا شکار ہوجاتا ہے جس کی وجہ سے چکنائی آپ کے جسم میں ہی جمع ہونے لگتی ہے اور وہ آپ کو موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے-

ر

ات کے وقت زیادہ کھانا
یہ ہماری دوسری سب سے بڑی غلطی یا عادت ہوتی ہے کہ ہم رات کا کھانا بہت زیادہ کھا لیتے ہیں- جس کی وجہ سے ہمارا وزن لازمی بڑھتا ہے کیونکہ اس کھانے کو ہضم ہونے کے لیے وقت بہت کم ملتا ہے- رات کے وقت بھاری غذائیں کھانے کا مطلب موٹاپے کو دعوت دینا ہے-

کھانا کھاتے ہی بیڈ پر سونے جانا
ہمیشہ کھانا کھانے کے بعد اسے تھوڑا وقت ہضم ہونے کے لیے بھی دیجیے اور اس کے بعد سونے کی تیاری کیجیے- کھانا کھاتے ہی فوراً سونے کے لیے بستر پر پہنچ جانا نہ صرف وزن میں اضافے کا سبب بنتا ہے بلکہ آپ کے ہاضمے کے نظام پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے- آپ کو چاہیے کھانا کھانے کے کم سے کم 2 گھنٹے بعد اپنے بستر پر سونے کے لیے جائیں-

رات میں تلی ہوئی غذائیں کھانا
رات کے وقت تلی ہوئی غذائیں کھانا بھی آپ کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے- اگر آپ رات کے وقت تلی ہوئی غذائیں کھاتے ہیں تو آپ کو جسم میں موجود اضافی کیلوریز جلانے کے وقت نہیں ملے گا جس کی وجہ سے آپ کا وزن بڑھ جائے گا-

رات کا کھانا چھوڑنا بھی نقصان دہ

رات کا کھانا چھوڑنا بھی آپ کے لیے مناسب نہیں ہے کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کا میٹابولز کمزور ہوجائے گا جس کے نتیجے میں آپ کے جسم کو کئی نقصان پہنچ سکتے ہیں- مثلاً آپ کے مسلز کے ٹشو کمزور پڑ سکتے ہیں یا پھر آپ کی جلد لٹک سکتی ہے- رات کا کھانا ضرور کھائیے چاہے وہ صرف پھلوں پر ہی مشتمل کیوں نہ ہو-

  • موبائل کا استعمال
    یہ بری عادت تو آج ہر دوسرے شخص میں موجود ہے کہ ہم سونے سے چند لمحے قبل بھی موبائل فون استعمال ضرور کررہے ہوتے ہیں- یاد رکھیں موبائل کی روشنی آپ کی نیند اور صحت دونوں پر خطرناک اثرات مرتب کرتی ہے- اس لیے بہتر ہے کہ سونے سے کم سے کم 1 گھنٹہ قبل موبائل فون کا استعمال ترک کردیں-

متعلقہ خبریں