روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی ٗ وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ پر آگاہی دینے کیلئے جدید طریقوں کو بروئے کار لانا ہوگا،روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی۔ وزیرِ اعظم عمران خان سے فلمساز شہزاد نواز، ترک پروڈیوسر ایمرے کونْک، سید جنید علی شاہ اور ڈاکٹر کاشف نے ملاقات کی جس میں سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے ،ملاقات میں وزیرِ اعظم کو پاکستان اور ترکی کے درمیان مشترکہ منصوبے صلاح الدین سیریز پر تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ بتایاگیاکہ سیریز پر منصوبہ بندی مکمل ہے جبکہ اس کی

شوٹنگ کا آغاز آئندہ سال اپریل میں کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ پر آگاہی دینے کیلئے جدید طریقوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہاکہ روایتی موضوعات سے ہٹ کر تاریخی کہانیوں پر ڈرامے اور فلمیں بنانا ہونگی۔ انہوںنے کہاکہ صلاح الدین ایوبی تاریخ کا ایسا کردار ہے جس کی مغرب بھی مثالیں دیتا ہے،صلاح الدین ایوبی نے یروشلم کی تاریخی فتح کے بعد عام معافی کا اعلان کیا،صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر سیریز نوجوانوں کو اس تاریخی کردار پر آگاہی دیگی۔

Recent Posts

معروف بھارتی اداکارہ اپنے پڑوسیوں کیخلاف شکایت لے کر پولیس کے پاس پہنچ گئیں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی اداکارہ روزلین خان نے حال ہی میں پولیس تھانے میں اپنی…

9 mins ago

وزیراعلی کے پی سمیت متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین…

14 mins ago

بالی ووڈ میں انٹری کے بعد ہونیوالی تنقید پر بالآخر عالیہ بھٹ بھی بول پریں

ممبئی (قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے انکشاف کیا ہے کہ…

14 mins ago

علی امین گنڈا پور کی زیر قیادت قافلہ لاہور جلسے کیلئے پشاور سے روانہ ، ڈنڈا بردار کارکنان بھی شامل

پشاور(قدرت روزنامہ ) پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے لیے علی گنڈاپور کی قیادت…

24 mins ago

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

32 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

35 mins ago