مریم اورنگزیب نے ٹارگٹڈ سبسڈی کے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کو قوم سے تازہ فریب، جھوٹ اور فراڈ قرار دیدیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ٹارگٹڈ سبسڈی کے وزیراعظم عمران خان کے اعلان کو قوم سے تازہ فریب، جھوٹ اور فراڈ قرار دے دیا ۔ اپنے بیان میں مریم اور نگزیب نے کہاکہ عمران صاحب کو صرف اپنا ، اپنے مافیا اور اے ٹی ایمز کا احساس ہے ،عوام کا آپ کا کوئی احساس پروگرام نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو آپ کا کوئی ریلیف نہیں چاہیے کیونکہ آپ کوئی ریلیف دینے کی صلاحیت نہیں رکھتے ،آپ صرف اپوزیشن کو سزائے موت کی چکیوں میں ڈالنے کا احساس اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ آپ صرف میڈیا اور صحافیوں پہ حملے کا احساس اور صلاحیت رکھتے ہیں،آپ صرف مافیا اور اے ٹی ایمز کی جیبیں بھرنے کا احساس اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو اب اس جھوٹی، فراڈ اور کرپٹ حکومت کی کسی بات پر یقین نہیں، عمران صاحب استعفیٰ دیں، گھر جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آئی ایم ایف سے 34 روپے پٹرول بڑھانے کا ہاتھ ملا کر پاکستان میں سبسڈی کے ڈرامے کررہے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ابھی بجلی، پٹرول، گیس، آٹا چینی سمیت ہر چیز مزید مہنگی کرنے جارہے ہیں اور قوم کے ساتھ ڈرامے؟،عالمی معاشی جریدے کے مطابق پاکستان دنیا کا چوتھا مہنگا ترین ملک بن گیا، ترقی کی شرح زمین بوس ہے اور ڈرامے جاری ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تین سال میں مہنگائی کی بے حسی دکھا کر عمران صاحب کس احساس پرگرائم کو بڑھانے کی بات کر رہے ہیں ؟کسے بے وقوف بنا رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہاکہ وعدہ تو یہ بھی تھا کہ خودکشی کرلوں گا، آئی ایم ایف نہیں جائوں گا،وعدہ تو ایک کڑوڑ نوکری اور پچاس لاکھ گھر کا بھی کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ آپ کرپشن کرسکتے ہیں، جھوٹ، فراڈ اور یوٹرن آپ کی صلاحیت ہے، عوام کو آپ کی کسی بات پر اعتبار ہے نہ یقین ،عوام کو عمران صاحب سے کسی ریلیف کی توقع ہی ختم ہوچکی ہے، عمران صاحب ڈرامے نہ کریں، گھر جائیں ۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار سے پہلی والی گردان ”کررہے ہیں، آر ہے ہیں، جارہے ہیں، ہوجائے گا، کریں گے” سے قوم عاجز آچکی ہے، استعفیٰ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ پورے پاکستان کو پسماندگی میں دھکیل کر کس احساس کی بات کررہے ہیں؟، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے آپ کی حکومت کو کرپٹ ترین قرار دے کر کرپشن کے لئے آپ کے احساس کی گواہی دی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ڈالر 40 فیصد مہنگا، پٹرول 45 فیصد سے زائد مہنگا کرکے ٹارگٹڈ سبسڈی کی باتیں قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 38 ماہ میں ڈالر 124 سے 173.50 روپے کی سطح پر چلا گیا، پٹرول95 سے 138 پر پہنچ گیا، یہ ہے آپ کا احساس،2018 سے اب تک خوردنی تیل اور گھی پر 100 فیصد ڈیوٹیز، ٹیکس بڑھا کر احساس کی بات کرتے ہیں ،بدترین مہنگائی، بے روزگاری، معاشی تباہی سے ایک ہسنتے بستے ملک کو اجاڑ دیا۔ انہوںنے کہاکہ موٹر سائکل، رکشہ، مزدور، دیہاڑی دار، طالب علم، ڈاکٹر، وکیل سمیت ہر پاکستانی چاہتا ہے کہ آپ سے جلد نجات ملے ،غریب کو نہیں پورے ملک کو پسماندہ کر دیا ہے، عمران صاحب ڈراموں سے ملک چل سکتا ہے، نہ غریب کو مہنگائی سے نجات مل سکتی ہے۔

Recent Posts

اسلام آباد لاہور موٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد لاہورموٹروے جزوی طور پر بند کردی گئی اسلام آباد سے…

5 mins ago

علی امین گنڈاپور کی جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست خارج

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور…

8 mins ago

قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور امن کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی،وزیراعظم

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ قوموں میں اختلافات کے خاتمے اور…

16 mins ago

واٹس ایپ میموری فُل ہوجانا اب مسئلہ نہیں رہا، نیا فیچر متعارف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروا دیا جس کی مدد سے…

23 mins ago

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین…

27 mins ago

ویڈیو گیمنگ کے شوقین نوجوانوں پر سائبر حملوں میں اضافہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ویڈیو گیمنگ کے شوقین نوجوانوں پر سائبر حملوں کی تعداد میں اضافے…

31 mins ago