شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کا فیصلہ ٗ حکومت شدید تنقید کی زد میں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے مشیرخزانہ شوکت ترین کو خیبرپختونخوا کے سینیٹر بنانے کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پختونخوا کے مینڈیٹ اور عوام کا مذاق اڑارہی ہے،کراچی سے تعلق رکھنے والے شخص کو اپنے مفادات کیلئے پختونخوا کو استعمال کرکے سینیٹر بنایا جارہا ہے۔یہ وہی شخص ہے جس نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے لیکن عمران خان ان کا کچھ نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی عمران خان بین الاقوامی میڈیا میں پشتونوں کو دہشتگرد ثابت کررہے ہیں اور ضرورت آنے پر

استعمال بھی کرتے ہیں۔پختونخوا کے پارلیمانی اراکین کو اس فیصلے سے انکار کرنا چاہئیے، کیا پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں؟ مرکزی حکومت ایک طرف پختونوں پر دہشتگردی کا لیبل لگارہی ہے تو دوسری جانب حقوق بھی نہیں دے رہی۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پختونخوا کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والی مرکزی حکومت پختونخوا کے عوام اور نمائندوں کی توہین کررہی ہے۔ پختونخوا میں بیٹھے حکمرانوں نے صوبائی حقوق پر چپ کا روزہ رکھا ہوا ہے جبکہ مرکز حقوق غصب کررہا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی مرکزی حکومت کے اس رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

Recent Posts

اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ مانگنے والے 3پولیس اہلکاروں کو سزا دے کر مثال بنا دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ )تھانہ بارہ کہو کی حدود میں میاں بیوی سے نکاح نامہ…

2 mins ago

اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر…

11 mins ago

محسن نقوی کی چین کے وزیرسیاسی و قانونی امورسے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے وزیر…

24 mins ago

کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون…

28 mins ago

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

39 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

52 mins ago