سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم، گورنر سندھ نے عمران خان سے اہم درخواست کردی
کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تاریخ رقم ہونے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے درخواست کردی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سٹاک ایکس چینج میں 100انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا اورمینجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دی، اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہاکہ آج خوشی کا دن ہے،ہمیں اسے منانا ہے،ایسے مایوس کن بات نہ کریں،میرے لئے ساری سیاسی جماعتیں برابر ہیں،ان کاکہناتھا کہ معیشت پر سب کوایک ہونا ہے،تمام سیاسی جماعتیں پاکستان سٹاک ایکس چینج آکر مبارکباد دیں۔
گورنر سندھ کاکہناتھا کہ بہت سارے احکامات عمران خان صاحب جیل سے دیتے ہیں،آج میری درخواست پر جیل سے ہی سہی 100انڈیکس کے لاکھ ہونے پر مبارکباد کا پیغام دے دیں۔کامران ٹیسوری نے کہاکہ عمران خان صاحب کی طرف سے مبارکباد آنے کا مطلب مارکیٹ اور مستحکم ہوگی اور یہ سبھی پر فرض ہے ،سب سیاسی جماعتوں کو آج مبارکباد دینی چاہئے،دنیا کو یہ پیغام دینا چاہئے کہ معاشی طور پر ہم سب ایک ہیں۔