پاکستان

اسٹاک ایکسچینج کا سنگِ میل عبور کرنا سرمایہ کاروں کے بھروسے کا عکاس ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کا ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرنا سرمایہ کاروں کے بھروسے کا عکاس ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور ہونے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کا تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ پوائنٹس سے تجاوز کرنا حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری اور سرمایہ کاروں کے بھروسے کی عکاسی کرتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اس سنگ میل کو عبور کرنے کے لیے حکومتی معاشی ٹیم اور ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں۔ اپنی قوم سے عہد کیا تھا کہ ملکی معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدام کروں گا۔ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے اپنی سیاست کی قربانی دی، اللہ کے فضل و کرم سے قربانی رائیگاں نہیں گئی۔

انہوں نے کہا کہ ملکی استحکام و ترقی کے دشمن ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنے کی مذموم و ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے، شرح سود 15 فیصد اور ترسیلاتِ زر ریکارڈ سطح پر پہنچ چکے ہیں۔ ملکی ترقی کے لیے یونہی محنت کرتے رہیں گے اور ملکی ترقی و خوشحالی کے دشمنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *