ہمارا ملک کبھی بھی آئین کے مطابق نہیں چلا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آئندہ 90 دنوں میں الیکشن کروانے کی تجویز پیش کر دی ہے، نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں اگلے 90 دن میں الیکشن ہوجانے چاہئیں ورنہ جتنا انتطار کریں گے حالات اتنے مشکل ہوتے جائیں گے، موجودہ غیر آئینی ہائبرڈ نظام مزید نہیں چل سکتا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک کبھی بھی آئین کے مطابق نہیں چلایا گیا اور یہ مسلم لیگ ن کا ایک ہی بیانیہ ہے کہ ملک کو آئین کے مطابق چلنا چاہئیے۔ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے والا پاکستان میں ایک شخص ہے اور اس کا نام نوازشریف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم عدم اعتماد برائے عدم اعتماد کے حق میں نہیں، ہم پنجاب کے بجائے ملک میں تبدیلی کے خواہش مند ہے مگر یہ کام ایک شفاف الیکشن کی صورت میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ ملک میں ہورہا ہے اس کی وجہ 2018 کی الیکشن چوری ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کا ڈالر کی قیمت کے حوالے بیان شرمناک ہے اس شخص کو تو نوکری سے نکال دینا چاہئیے۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ سمجھتے ہیں کہ ان سے غلطی ہوئی ہے تو ان کو معافی مانگنی چاہئیے۔ ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت پر بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہرچیز جو عام لوگ استعمال کررہے ہیں اس میں ڈالر کا عمل دخل ہوتا ہے۔
تیل، بجلی، دال سمیت اب تو گندم تک ہم امپورٹ کرتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک میں احتساب کہاں ہے چیئرمین نیب میں ذرہ برابر شرم ہوتی تو نوکری ختم ہوتے ہی گھر چلے جاتے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری سے متعلق بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کون ہیں اس سے عام آدمی کی زندگی پر کوئی براہ راست فرق نہیں پڑتا۔
انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس آئی ایک سول ادارہ کو ہیڈ کرتے ہیں اور کچھ معاملات میں وزیراعظم اور کچھ میں آرمی چیف کو رپورٹ کرتے ہیں۔ شاہدخاقان عباسی کا کہنا تھا کہ یہ روایت بن گئی ہے کہ اس کے سلیکشن کے لیے 3 ناموں کی سمری وزیراعظم کو پیش کی جاتی ہے اور کسی ایک نام کا سلیکشن اکثر آرمی چیف اور وزیراعظم ملاقات میں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر جو اصل خرابی ہوئی وہ معاملے کا پبلک ڈومین میں آنا تھا جس سے حکومت، فوج اور معیشت سب کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب پیج آئین کا ہوتا ہے تو پھر کوئی مسئلہ نہیں ہوتا ملک ذاتی تعلقات پر نہیں آئین پر چلتا ہے۔ حساس مسئلے پر 11 وزیروں نے مختلف بیانات دے کر تماشہ کھڑا کیا۔

Recent Posts

اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر خارجہ ردعمل آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ امریکا ملتوی کرنے پر ترجمان دفتر…

1 min ago

محسن نقوی کی چین کے وزیرسیاسی و قانونی امورسے ملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے چین کے وزیر…

13 mins ago

کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون تیار کر رہے ہیں ۔۔۔؟حکومتی شخصیت نے اہم تفصیلات شیئر کر دیں

کراچی (قدرت روزنامہ) کیا 26ویں آئینی ترمیم کا معاملہ رک گیا ، اب مسودہ کون…

17 mins ago

میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے پر 3 پولیس اہلکار برطرف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں میاں بیوی سے نکاح نامہ طلب کرنے اورحراساں کرنے…

29 mins ago

پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب میں حکومت کی جانب سے مفت وائی فائی پوائنٹس میں اضافہ کردیا…

41 mins ago

این اے97 تاندلیانوالہ:دوبارہ گنتی کیلئے لیگی امیدوار کی نظرثانی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ ) سپریم کورٹ نے این اے 97 تاندلیانوالہ میں ووٹوں…

47 mins ago