دوست سے بات کرنے پر چچا نے بھتیجی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا

گھوٹکی (قدرت روزنامہ)دوست سے موبائل پر بات کرنے پر چچا نے اپنی سگی بھتیجی کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق چچا کے ہاتھوں بھتیجی کے قتل کا یہ افسوسناک واقعہ گھوٹکی میں پیش آیا۔ گھوٹکی کے علاقہاسٹیشن روڈ کے علاقے میں ملزم محراب لکھن نے بھتیجی کو مبینہ طور پر لڑکے سے موبائل پر بات کرتے ہوئے دیکھا تھا۔ پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ ملزم نے طیش میں آ کر بھتیجی پر فائرنگ کردی جس سے آٹھویں جماعت کی طالبہ آسیہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بھتیجی کو قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ رواں برس جون میں صادق آباد میں بھی ایک چچا نے ناجائز تعلقات کے الزام میں اپنی بھتیجی کو موت کے گھاٹ اُتار دیا تھا۔

صوبہ پنجاب کی تحصیل صادق آباد میں ناجائز تعلقات کے الزام پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور ٹکٹ ہولڈر نے ساتھیوں کے ہمراہ اپنی بھتیجی اور اس کے آشنا کو قتل کرکے لاشیں نہر میں بہادیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صادق آباد کے علاقہ بستی علامہ سائیں دہ گوٹھ میں پیش آیا ، جہاں مسمات طاہرہ قمر دختر قمر الدین ولانہ اور اس کا قریبی رشتہ دار 25 سالا طالب علم احسان خالق ولانہ محبت کی شادی کرنا چاہتے تھے تاہم باہمی رنجش پر طاہرہ کے چچا پی ٹی آئی صوبائی حلقہ 265 کے ٹکٹ ہولڈر جام اللّٰہ یار ولانہ نے دیگر ملزموں صبغت اللہ، اعجاز، امان اللّٰہ اور داد ولانہ کے ہمراہ احسان خالق اور طاہرہ قمر کو اغواء کرنے کے بعد کمرے میں بند کردیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گلا دبا کر انہیں قتل کردیا جب کہ دونوں کی لاشوں کو نہر میں بہا دیا تھا۔
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

Recent Posts

آئی سی سی نے بھارتی اعتراض پر پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کشمیر لیجانے سے روک دیا، بھارتی میڈیا

لاہور(قدرت روزنامہ)بھارتی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان…

40 mins ago

نئی متعارف کروائی گئی گاڑی کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)ایم جی موٹرز پاکستان نے نئی ایم جی ایچ ایس پی ایچ ای…

45 mins ago

بلوچستان کےچندعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طورپرمعطل:پی ٹی اے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے بلوچستان کے چند علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسزعارضی طور…

48 mins ago

وزارت داخلہ کا غیر قانونی وی پی این بند کرنے کیلئے پی ٹی اے کو خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)غیر قانونی وی پی این کی بندش پر وزارت داخلہ نے پاکستان ٹیلی…

1 hour ago

مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.16 فیصد پر آنے کا دعوی

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق مہنگائی میں 0.55 فیصد اضافہ ہوا ہے سالانہ…

1 hour ago

مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ سے اربوں روپے غیرقانونی جاری ہونے کا انکشاف

اسلام اآباد(قدرت روزنامہ)سرکاری خزانے کو ہڑپنے والوں نے مرحوم اور بیواؤں کی گرانٹ کو بھی…

1 hour ago