حکومت مخالف لانگ مارچ، میاں نواز شریف کی وطن واپسی کا امکان

لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) نے اعلان کیا ہے کہ اگر حکومت مخالف احتجاج لانگ مارچ میں تبدیل ہوا تو اس کیلئے میاں نواز شریف لندن سے وطن واپس آ سکتے ہیں۔یہ اہم انکشاف مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن اتحاد کے تحت آج حکومت کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے ابھی پرامن احتجاج کا فیصلہ کیا ہے لیکن اگر اسے لانگ مارچ میں بدلا گیا تو اس کی قیادت میاں شہباز شریف اور مریم نواز کریں گی جبکہ اس اہم مرحلے میں پارٹی قائد نواز شریف کی بھی وطن واپسی ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے ایک اہم اجلاس میں حکومت کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا گیا۔ حمزہ شہباز شریف کے زیر صدارت ہونے اس اجلاس میں پارٹی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور اراکین اسمبلی نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پارٹی قیادت کا بھرپور ساتھ دینے کا عہد کیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، اگر لانگ مارچ کی ضرورت پڑی تو مریم یا شہباز شریف اس کی قیادت کرینگے جبکہ اسلام آباد پہنچے پر نواز شریف بھی وطن واپس آ سکتے ہیں۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

48 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago