پاکستان

’’عمران خان کی زندگی کو بشریٰ بی بی سے خطرہ ہے اور ۔۔‘‘ فیصل واوڈا کا حیران کن دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما اور سینیٹر فیصل واوڈا نے عمران خان کی زندگی کو خطرات لاحق ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ بشریٰ بی بی اور فائدہ اٹھانے والے ارکان سے ان کو خطرہ ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ عمران خان 22 سال کی تگ و دو کے دوران نہ چور تھے، نہ گھڑی چور تھے، نہ 190 ملین چور تھے اور نہ قتل و غارت کی سیاست کرنا جانتے تھے، نہ اپنے اداروں پر طعنہ زنی کرتے تھے، نہ عدلیہ کے خلاف کرتے تھے اور نہ مار دھاڑ کی سیاست پر یقین رکھتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم تو آج کے دن بھی عمران خان کے کتے کا بھی احترام کرتے ہیں لیکن لڑائی ایک ایسی جگہ پہنچ گئی ہے جو پاکستان، جمہوریت اور عمران خان کی سیاسی تباہی کے علاوہ اب ان کی زندگی کا خطرہ بن گئی ہے۔پی ٹی آئی کے سابق رہنما نے کہا کہ ‘جب بی بی ان کی زندگی میں آئیں تو پہلا مسئلہ اس وقت ہوا جب کرپشن کے ویڈیو شواہد جنرل عاصم نے ان کے سامنے رکھے، اس پر بجائے ان کو شاباشی دیتے اور کہتے ایمان دار آدمی ہے، نیک نیت آدمی اور میں اپنی بیوی کو سنبھال لوں گا لیکن ان کو فارغ کردیا’۔

انہوں نے کہا کہ ‘ان کو پتا تھا کہ یہ سارے ثبوت جانتا ہے اور یہ چیف بن گیا تو میری اصلیت اور کھل جائے گی تو بی بی نے پروپیگنڈا شروع کردیا، عمران خان سے گھڑی چوری بی بی نے کروائی، 190 ملین کا پیسہ بی بی کے بچوں کے جیب میں گیا حالانکہ میں نے منع کیا تھا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ برادر ملک سعودی عرب پر گھناؤنا الزام لگایا گیا، شریعت ختم کرنے کا بیان دیا اور ایک مذہبی لڑائی کو آگ دینے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوگئی اور اب گنڈاپور کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب گنڈاپور کی گرفتاری پیچھے ہوگئی ہے، ان کے ساتھ ٹرمز طے ہوئے ہیں بی بی کی گرفتاری کروائیں گے اور وہ گرفتار ہوں گی۔سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ عمران خان کی آنکھوں میں پٹی بندھی ہوئی ہے، ان کی سیاسی قبر کھودیں، عمران خان کے لیے مشکلات ہوگئیں اور ان سے چوریاں بھی کروائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے دو مقاصد ہیں، ایک عمران خان کی زندگی کو بچانا ہے، عمران خان کی جان کو خطرہ نہیں بلکہ مجھے کلیئرٹی ہے، اس خطے کے اندر ایسے لوگوں کی لاش پر 50 سال سیاست ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب ہوگا یہ کہ گنڈاپور کو صاف کردیا جائے گا، ہم جیسے لوگوں کے خلاف بیان دلوایا جائے گا، لیکن ہمیں خان کی جان سے مطلب ہے اور ان کی جان بچائیں گے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میرا دوسرا مقصد 9 مئی کو جو معصوم لوگ ذہن سازی کے تحت پھنس گئے ہیں، ان سب کے لیے ریاست، سیاست اور جمہوریت سے راستہ نکالنا ہے کہ یہ گمراہ لوگ ہیں۔سینیٹر نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ عمران خان کی جان بچانی ہے تو بی بی سے جان چھڑانی ہے، آج بی بی سے جان چھڑا دیں پورے پاکستان میں کوئی انہیں نقصان نہیں پہنچا سکتا ہے اور میں ہاتھ پیر جوڑ کر ان کے لیے یہ کام ضرور کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *