پنجاب
صحافی شاکر اعوان کی بازیابی کیس میں اہم پیشرفت
لاہورـ(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ میں صحافی شاکر اعوان کی بازیابی سے متعلق درخواست پر عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو سیکرٹری داخلہ ،ایف آئی اے سے ہدایت لیکر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک گھنٹے کیلئے ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں صحافی شاکر اعوان کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے کی۔
وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ شاکر اعوان ایک سئنیر کورٹ رپورٹر ہیں،20 کے قریب لوگ رات کے اندھیرے میں گھر آئے،ہم یہ چاہتے ہیں کہ عدالت آج ہی رپورٹ منگوائے۔
عدالت نے پنجاب حکومت کے وکیل کو سی سی پی او لاہور سے ہدایت لیکر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔
عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل کو سیکرٹری داخلہ ،ایف آئی اے سے ہدایت لیکر پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ایک گھنٹے کیلئے ملتوی کردی۔