کورونا میں نرمی۔ حرم میں تقریباڈیڑھ سال بعد پہلی نماز جمعہ کا بھرپور اہتمام

مکہ مکرمہ(قدرت روزنامہ)کورونا ضوابط میں نرمی کے بعد آج حرم میں پہلی بار مکمل گنجائش کے ساتھ نماز جمعہ ہوگی،کورونا ایس او پیز میں نرمی کے بعد بڑی تعداد میں عمرہ زائرین کی حرم شریف آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں ایک سال سے زائد عرصے بعد پہلی نماز جمعہ مکمل گنجائش کے ساتھ ادا کی جائے گی،سربراہ حرمین الشریفین شیخ عبدالرحمن السدیس نے انتظامیہ کو سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی ہے،حرم شریف آنے والوں کے لیے مختلف مقام پر 50 ہزار سے زائد آب زم زم کی بوتلوں کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے۔

دوسری جانب حرمین انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسجد الحرام کے مزید 50 دروزاے آج کھول دیے جائیں گے، مسجد الحرام کے اندرونی صحنوں و ملحق راہداریوں کی ہمہ وقت سینیٹائزنگ کی جا رہی ہے اور 4 ہزار سے زائد مرد و خواتین کارکنوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے حرم مکہ آنے والوں کے لیے ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے اور درجہ حرارت چیک کرنے والے تھرمل کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

Recent Posts

بڑھتی ہوئی گرمی میں اے سی کے متبادل سستے آپشنز کیا ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی ایئر کنڈیشن اور ایئر کولر…

5 mins ago

پھلوں کا بادشاہ آم مارکیٹ میں آگیا، مگر قیمت کیا ہے؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالآخر آگیا وہ پھل جس کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے،…

14 mins ago

حالیہ انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کا کردار متنازعہ ترین رہا ہے، اصغر اچکزئی

چمن(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جب…

25 mins ago

کرغستان میں پھنسے طلبہ کیلئے حکومت بلوچستان نے خصوصی ڈیسک قائم کردیا

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کے لئے خصوصی ڈیسک قائم کردیا ۔…

32 mins ago

کوئٹہ پریس کلب واقعہ قابل مذمت، پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر سمجھوتا نہیں ہوگا، پی ٹی آئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف بلوچستان کے اسپیشل کمیٹی برائے اکاﺅنٹیبلٹی ڈسپلن سکیڈ کے سربراہ ڈاکٹر عمر…

36 mins ago

خضدار سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر امراض پھیلانے لگے

خضدار(قدرت روزنامہ)خضدار پرانا بس اڈہ سبزی و گوشت مارکیٹ میں گندگی اورغلاظت کی وجہ سے…

51 mins ago