پاکستان
بشریٰ بی بی اور گنڈا دامن کوہ سے کیسے نکل گئے، پولیس افسران کی سرزنش
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)بشری بی بی اورعلی امین گنڈاپورکے ڈی چوک سے واپس نکل جانے کے معاملے پر ایس پی یو کے افسران کی سرزنش بھی کی گئی ہے۔
دامن کوہ پرتعینات ایس پی یو کی نفری کوطلب کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
اس ضمن میں ڈی آئی جی آپریشنز نے دامن کوہ پرتعینات ایس پی یو کی نفری کوطلب کرلیا۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ بشریٰ بی بی اورگنڈا پورکیسے دامن کوہ کے راستے خیبرپختونخوا گئے؟
ذرائع کے مطابق ایس پی یو کے افسران کی سرزنش بھی کی گئی۔ واضح رہے کہ اسلام آباد سے بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور منگل کی شب مانسہرہ پہنچے تھے۔
تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے کنٹینر سےاتر کر اسلام آباد چھوڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔